انتظامیہ کی تنبیہ کے بعد ’’ پی آئی اے ‘‘کے نام سے پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے کا نام تبدیل کر دیا گیا
پی آئی اے انتظامیہ نے علم ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کی تھی ،ا ب ڈرامہ ’’ فٹا فٹ ‘‘ کے نام سے پیش کیا جارہا ہے


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز انتظامیہ کی سخت تنبیہ کے بعد اداکار و ڈرامہ پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے اپنے اسٹیج ڈرامے کا نام ’’پی آئی اے ‘‘سے تبدیل کر کے ’’فٹا فٹ ‘‘ رکھ دیا ۔ اداکار و ڈرامہ پروڈیوسر ایم اے ٹھاکر نے الحمر اہال نمبر II میں پی آئی اے کے نام سے اسٹیج ڈرامہ شروع کر رکھا تھا تاہم پی آئی اے نے اس کا علم ہونے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی جس کے بعد ڈرامہ پروڈیوسر نے اسٹیج ڈرامے کا نام ’’پی آئی اے ‘‘سے تبدیل کر کے ’’فٹا فٹ ‘‘رکھ لیا ہے اور اسے اب نئے نام سے پیش کیا جارہا ہے ۔

ڈرامے کی کاسٹ میں روشنی خان، گلناز ، فرح لعل،ایم اے ٹھاکر ،سلیم ساجن ، افروز خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ اسٹیج کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی قومی ادارے کے نام پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا ہو تاہم متعلقہ ادارے کے سختی سے نوٹس لینے کے بعد نام کو تبدیل کر دیا گیا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ