اداکارفہد مصطفی فلم ’قائد اعظم زندہ باد میں کاسٹ، مرکزی کردار ادا کرینگے
فلم 2020ء میں سینماء گھروں کی زینت بنے گی، شوٹنگ کا جلد آغازہوگا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء)اداکاراورہوسٹ فہد مصطفی فلم ’قائد اعظم زندہ باد ‘میں مرکزی کردارادا کرینگے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ہدایتکارنبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی فلم کا حصہ ہوں گے۔ اداکارفلم میں مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اداکارکی ہدایتکار کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔اس سے قبل اداکارہدایتکار کی فلم ’نا معلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اورلوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرچکے ہیں جب کہ یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔دیگرفلموں کی طرح فہد مصطفی کی یہ فلم بھی کامیڈی اورایکشن سے بھرپورہوگی۔ فلم 2020 میں سینماء گھروں کی زینت بنے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ