ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کے پردے کے پیچھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری


اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکار بلال عباس خان کے نئے ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کے پردے کے پیچھے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہیں۔ فاروق رند کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل’’چنگل‘‘ کی کاسٹ میں بلال عباس خان، یمنیٰ زیدی، عمیر رانا، عتیقہ اوڈھو، کومل عزیز اور سرہا اصغر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی عکس بندی کی جاری ہے جو جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ