محبت اور ایکدوسرے پر اعتماد میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ‘ افضل خان
شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے معمولی مسائل کو نظر انداز کر دینا چاہیے ‘ انٹرویو میں گفتگو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2019ء)اداکارا فضل خان ( ریمبو ) نے کہا ہے کہ محبت اور ایک دوسرے پر اعتماد میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے ،شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کے لئے معمولی مسائل کو نظر انداز کر دینا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں افضل خان نے کہاکہ میاںبیوی کے نوک جھونک ہو جاتی ہے لیکن اسے تھوڑے وقت پر ہی محدود رہناچاہیے ۔

میاں بیوی اپنی اپنی ذمہ داریاں اور حقوق احسن انداز میں ادا کریں تو کوئی شادی ناکام نہیںہو سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ شوبزکی دنیا میں آپس کی اکثر شادی مسائل کاشکار ہوتی ہیں لیکن خدا کاشکرہے کہ میںاور صاحبہ ایک دوسرے کی شخصیت کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم خوشگو ارزندگی بسر کر رہے ہیں ۔انہوں کہا کہ میر اجو خواب اور آئیڈیل تھا میں نے اسے حاصل کیا ہے اور یہ میر ی خوش قسمتی ہے ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ