ْگروپ بندی اور نان پروفیشنل لوگوںکے آنے سے اسٹیج ڈرامہ بربادی کاشکار ہو گیا ‘ عرفان کھوسٹ
چھ ماہ کیلئے الحمرامجھے دیدیا جائے اسٹیج ڈرامے کی وہی بنیاد رکھوں گا جو اس کی اصل اساس ہے ‘ سینئر اداکار


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2019ء)سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ تھیٹر پر گروپ بندی اور نان پروفیشنل لوگوں کے آنے سے اسٹیج ڈرامہ بربادی کاشکار ہوگیا ہے،آج صرف ڈرامے کے نام پررقص پیش کیا جارہا ہے اورکہیں بھی اسکرپٹ نظر نہیںآتا۔’’این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ میں نے اسٹیج ڈرامے کی بحالی کے لئے کاوشیں کیںمگر میرے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

مجھے آج بھی الحمرادیدیا جائے تو میںدوبارہ سے اسٹیج ڈرامے کی وہی بنیاد رکھ سکتا ہوںجوتھیٹر کی اصل اساس ہے ۔ میں الحمراہال مفت میں نہیںمانگ رہا بلکہ مجھے یہ چھ ماہ کیلئے معاوضے پر دیا جائے اورمیں مسلسل ڈرامہ پیش کروں گااور مجھے قوی امید ہے کہ لوگ دوبارہ اسٹیج کی جانب واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تھیٹر انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اصلاح کا پلیٹ فارم ہے لیکن رقص کے ذریعے ڈرامے کے اصل مقصدکو پس پشت ڈال دیاگیا ہے ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ