محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے،نعیم خان
اس ماہ مقدس ہمیں مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہئے،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو


خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہی. اس ماہ مقدس ہمیں مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ محرم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں ‘صبر اور برداشت استقامت اور حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے۔

اس کے ساتھ ہجرت نبویؐ کے موقع پر انصار اور مہاجرین کی باہمی اخوت ‘ اتحاد اور یگانگت کے جذبات کے فروغ کی یاد بھی دلاتا ہے جو مثالی فلاحی معاشرے کی بنیادثابت ہوئے کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کی درست سمت کے تعین پر ہے موجودہ حکومت نے خلوص نیت سے ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ انشاء اللہ ہم جلد ترقی کے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تیز تر ترقی سے ہمکنار کرے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ