اداکارہ زیبا بیگم10ستمبر کو 74ویں سالگرہ منائینگی


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء)ماضی کی معروف اداکارہ زیبا بیگم10ستمبر کو 74ویں سالگرہ منائیں گی ۔زیبا بیگم کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں چار نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ 10 ستمبر 1945 کو برطانوی دور حکومت میں پنجاب کے شہر انبالہ میں جنم لینے والی شاہین کو دنیا زیبا کے نام سے جانتی ہے ۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا ‘‘سے کیا ۔

زیبا نے اپنے کیریئر میں 90سے زائد فلموں میں کام کیا ۔اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرکے انہوں نے ایک ریکارڈ قائم کیا ۔ ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بھی مقبول ہوئی ۔ ’’ارمان ‘‘،’’ ہیرا اور پتھر‘‘ ،’’ توبہ‘‘ ،’’ باجی‘‘ ،’’ محبت‘‘ ،’’ انسان اور آدمی‘‘ ،’’ جب جب پھول کھلے‘‘ ،’’ محبت زندگی ہے ‘‘اور ’’پھول میرے گلشن کا‘‘ ان کی قابل ذکر فلموں میں شامل ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ