امان اللہ کے صاحبزادے کی والد کے پرستاروں سے انکی صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء) لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کے صاحبزادے امانت علی نے اپنے والد کے پرستاروں سے انکی صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ امانت علی نے بتایا کہ ان کے والد کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے جس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری اپنے والد کے پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ دعائیں اپنا اثر دکھائیں گی اور میرے والد بہت دوبارہ عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ