گلوکارہ سائرہ نسیم کی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس کا اہتمام
شوبز سے تعلق رکھنے ساتھیوں سمیت عزیز و اقارب کی شرکت، نیاز بھی تقسیم کی گئی


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر محرم الحرام کی مناسبت مجلس کااہتمام کیا گیا جس میں فنکاروں اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ مجلس میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی اسلام کی سر بلندی کیلئے دی جانے والی لازوال قربانی پر روشنی ڈالی گئی اورنوحہ خوانی کی گئی ۔ مجلس کے اختتام پر نیاز بھی تقسیم کی گئی ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ اس طرح کی مجالس کا انعقاد کا مقصد شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔عاشورہ محرم صرف ایک دن نہیںبلکہ ایک مقصد ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے ،یہ دن ہمیں عام حالات میں بھی قربانی دینے کا درس دیتا ہے ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ