اداکارہ حریم فاروق نے فلم’’جانان‘‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2019ء) معروف اداکارہ حریم فاروق نے فلم ’’جانان‘‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ فلم جانان میری پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں صرف بطور پروڈیوسر کے فرائض انجام دینا چاہتی تھی اور اس دوران میں اپنی تمام توجہ ایک ہی سمت میں مرکوز رکھنا چاہتی تھی۔انہوں نے کہاکہ جس کردار کے لئے میں ذہنی طور پر تیار نہ ہوں وہ کردار ادا کرکے فلم کیلئے مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لئے میں نے صرف پروڈیوسر کے فرائض ہی انجام دینا مناسب سمجھا اور اس وجہ سے فلم بھی کامیاب رہی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ