پاکستان کے معروف گلوکارنصرت فتح علی خان کی 22 ویں برسی 17 اگست کو منائی جائے گی


․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2019ء) پاکستان کے معروف گلوکارنصرت فتح علی خان کی 22 ویں برسی 17اگست کو منائی جائے گی، اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وہ 17اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے۔نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔نصرت فتح علی خان نے بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔نصرت فتح علی خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے۔ ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ