اداکار میکال ذوالفقار کی فلم ’شیر دل‘ 14 اگست کو ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی


اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2019ء) معروف اداکار میکال ذوالفقار کی فلم’شیر دل‘ 14 اگست کو ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میکال ذوالفقار نے یہ بات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس سے قبل مذکورہ فلم 23 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی جسے شائقین نے بہت پسند کیا اور اب یہ ایک بار پھر جشن آزادی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، حسن نیازی، ارمینہ، رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ فلم پاکستان ایئر فورس کے جوانوں پر مبنی ہے جس کے ہدایت کار اظفر جعفری ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ