ایکشن تھرلر فلم اینجل ہیز فالن 23اگست کو ریلیز کی جائے گی


لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2019ء)ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم اینجل ہیز فالن رواں سال 23 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رک رومن واگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن تھرلر فلم اولمپس ہیز فالن کے سلسلے کی تیسری فلم ہے جس میں اداکار گیررڈ بٹلر خفیہ ایجنٹ کے کردار میں دوبارہ دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مورگن فری مین، ٹم بلیک نیلسن، کرس برائوننگ، ڈینی ہوسٹن، لانس ریڈک ، جاڈا پنکیٹ سمتھ اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کی کہانی خفیہ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس پرقتل کاجھوٹا الزام عائد کردیا جاتاہے جس کے بعد وہ اصل دہشت گردوں کو پکڑنے اور خودپر لگے جھوٹے الزام سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کرتا ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ