فلموں میں بہتری اور کامیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،پروڈیوسرنعیم خان
فلم میں اچھی کہانی کا انتخاب وقت کی ضرورت ، فلم وہی کامیاب ہوں گی جس کی کہانی جاندار ہوگی،پروڈیوسرکی گفتگو


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2019ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسرنعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن یہ ایک اچھا آغاز ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں ضرور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے،پاکستانی فلموں میں مزید بہتری اور کامیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا،کیونکہ ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،ہم بھارت سے بہتر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

گزشتہ روزاپنی نئی پنجابی فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی عکسبندی کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نئی بننے والی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئے رجحانات متعارف کروائیں گی جس سے آنیوالے دنوں میں ہم اور بھی کامیابیاں حاصل کریں گے۔نعیم خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جس طرح کام ہورہا ہے وہ بے حد حوصلہ افزاء ہے لیکن اب روایتی فلموں سے ہمیں دور رہنا ہوگا، فلم میں اچھی کہانیوں کا انتخاب وقت کی ضرورت ہے وہی فلمیں کامیاب ہوں گی جس کی کہانی جاندار ہوگی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ