نک جونس 2018 کی سٹائلش شخصیت قرار


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2018ء) با لی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کو 2018 ء کی سٹائلش ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جی او میگزین نے نک جونس کو 2018 ء کا سب سے اسٹائلش شخص کاخطاب دیا ہے۔ یہ خطاب انہوں نے 64 لوگوں کو ہرانے کے بعد حاصل کیا۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ پرینکا کے قریبی دوست ڈیون جانسن کو ملا تھا۔ شو ہر کو ملنے والے اس ایوارڈ پر اداکارہ پرینکا نے انسٹا گر ام پر اپنی اور شو ہر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔تصویر کے ساتھ پرینکا نے اپنے شو ہر کے لئے تعریف کی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ