’’گاڈزیلا، کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ کانیاٹریلر جاری کردیاگیا
ْفلم ’’گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی


نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2018ء)خطرناک دیوہیکل بلا گاڈزیلا ایک بار پھر سب کواپنی دہشت کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے ، بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ہدایتکارمائیکل ڈائوٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی برائون،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ