لیونارڈو ڈی کپریو کی فائونڈیشن نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کے لئے 100 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کر لیا


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2018ء)آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار لیونارڈو ڈی کپریو کی فائونڈیشن نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی مہم کے لئے 100 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔ڈی کپریو نے فائونڈیشن کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں 100 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی مہم کے 6پروگراموں کے لئے 11 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ موصول ہوئی ہے اور کل فنڈ 100 ملین ڈالر ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹائی ٹینک ‘‘فیم اداکار لیونارڈو نے یہ فائونڈیشن 1998 میں قائم کی تھی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ