اداکارہ ڈریو بیری مور نے تین ماہ میں اپنا 25 پونڈ وزن کم کر لیا


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2018ء)ہالی وڈ کی معصوم شکل اداکارہ ڈریو بیری مور نے تین ماہ میں اپنا 25 پونڈ وزن کم کر لیا۔ڈریو بیری مور جو کہ ہالی وڈ کی اے کلاس ایکٹریس ہونے کے ساتھ ساتھ کہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی اور نئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوںنے ایک خصوصی ڈائیٹ پلان اور ورزش پر عمل کرتے ہوئے تین ماہ میں اپنا پچیس پونڈ وزن کم کر لیا ہے۔انھوں نے کہاکہ مجھے بہت محنت کرنا پڑی اور وزن کے ساتھ مجھے شیر بن کر لڑنا پڑا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ