اداکارہ نیکول کڈمین نے اپنی کرسمس آسڑیلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2018ء)ہالی وڈ اداکارہ نیکول کڈمین نے اپنی کرسمس آسڑیلیا میں اپنے خاندان کے ساتھ منائی۔نیکول فلمی مصروفیات سے چھٹی لے کر کرسمس منانے آسڑیلیا پہنچنے پر بہت خوش تھیں جہاں ان کے شوہر موسیقار کیتھ اربن اور دو بیٹیاں روز اور فیتھ ان کی منتظر تھیں۔نیکول کو خاندان سمیت چرچ سروس کے لئے ہنستے ہوئے جاتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ کھانے کے لئے اکھٹے باہر گئے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ