ترکی کے دو اداکاروں پر ایردوآن کی اہانت کرنے کا الزام عائد
دونوں اداکارضمانت پر رہا مگر انہیں ترکی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے،عدالتی فیصلہ جاری


انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2018ء)ترکی کے ایک معروف اداکار پر ملکی صدر رجب طیب ایردوآن کی اہانت کرنے اور ملک میں مسلح بغاوت کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک پولیس میتن اکپینار کو جو ترکی کے ایک معروف کامیڈین بھی ہیں، ایک اور ترک اداکار کے ساتھ پوچھ گچھ کے لیے ساتھ لے گئی۔ 77 سالہ اکپینار نے گزشتہ ہفتے ایک ٹیلی وژن پروگرام کے دوران کہا تھا کہ اگر ترکی ایک جمہوریت نہیں بن سکتا تو پھر اس کے رہنما کو لٹکا دینا چاہیے یا پھر زہر دے دینا چاہیے۔ استنبول کی ایک عدالت نے ان دونوں اداکاروں کو ضمانت پر رہا کر دیا مگر انہیں ترکی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ