نئی ویڈیو گیم’’ مونسٹر ہنٹر ورلڈ‘‘ آئندہ سال ریلیز ہو گی
دیوہیکل مخلوق اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم2019میں لانچ کر دی جائیگی


نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 دسمبر2018ء) نئی ویڈیو گیم ’’مونسٹر ہنٹر ورلڈ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ویڈیوگیم ڈویلپرز Iceborne اورCapcomکے اشتراک سے تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایک بہادرجنگجو اپنے سپر ہیرو کاسٹیوم کی مدد سے دشمنوں اور خطرناک بلائوں کا مقابلہ کرتا ہے ۔اس سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ نشانے بازی کا ماہر اور بہادر فائٹرز گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

دیوہیکل مخلوق اور سخت موسمی حالات کا مقابلہ کرتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال2019میں لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وًن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ