سپر ہیرو فلم ’’ ایونیجرز اینڈ گیم‘‘ میں تھنوس سے بڑے دشمن کا کردار کرایا جائے گا


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ایونیجرز ‘‘سلسلے کی چوتھی فلم ’’ ایونیجرز اینڈ گیم‘‘ میں تھنوس سے بڑے دشمن کا کردار ’’لیڈی ڈیتھ‘‘ کرایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اینتھنی روسو اور جو روسو کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’ایونیجرز ‘‘سلسلے کی پہلی 3 فلموں میں تخیلاتی منفی کردار ’’تھنوس‘‘ کا خوفناک اور دہشت سے بھرپو کردار تھا جسے اداکار جوش برولن نے نبھایا لیکن اس کے چوتھے سلسلے کی فلم ’’ ایونیجرز اینڈ گیم‘‘ میں تھنوس سے بھی بڑے دشمن کا کردار ’’لیڈی ڈیتھ‘‘ کریں گے۔ فلم آئندہ سال 26 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ