ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 39کروڑ کما لئے


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی تخیلاتی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین‘‘ نے بھارت میں ریلیز کے ایک ہفتے میں 39کروڑ کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیمس وان کی ہدایت کاری میں بننے والی تخیلاتی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ’’ایکوامین ‘‘ 14دسمبر کوبھارت میں ریلیزکی گئی جس نے ایک ہفتے میں اب تک 39کروڑ روپے کما لئے ہیں۔ فلم میں اداکار جیسن موموا نے ایکوامین کا کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں امبر ہرڈ، ویلم ڈیفوئی، نکول کڈ مین، پیٹرک ولسن، ڈولف لونڈ گرن اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ