عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں، سہراب افگن
فن ایک سمندر کی مانند ہے ،انسان کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا میں نے فن کوسیکھ لیا ہے،انٹرویو


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) سنیئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ ایک عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی خود کو فن کا طالبعلم سمجھتاہوں کیونکہ فن ایک سمندر کی مانند ہوتا ہے اور انسان اپنی زندگی میں کبھی یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ میں نے فن کوسیکھ لیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میری اصل پہچان تھیٹرہے پچھلے دس پندرہ سالوں سے ٹی وی پر کام کررہا ہوں جب بھی مجھے کسی اچھے ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی جاتی ہے تو میں فوراً کام کرنے کی حامی بھر لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی میری خدمات درکار ہوں گی تو میں ہر وقت حاضر ہوں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ