ایکشن،کامیڈی سے بھرپور’دی لیگو مووی 2‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا
فلم اگلے سال 8فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2018ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹڈ فلم’دی لیگو مووی 2 ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔مائیک مچل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونیوالی فلم ’دی لیگو مووی‘کا سیکوئل ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں کرس پریٹ،ایلیزبتھ بینکس،نک آفرمین،چارلی ڈے،ایلیسن برے،جوناہ ہل،چیننگ ٹیٹم اور آرٹرو کاسترو سمیت دیگر شامل ہیں۔کرسٹوفر ملر کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 8فروری 2019کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ