خاتون پولیس جاسوس کے گرد گھومتی فلم’ڈسٹرائر‘کا نیا ٹریلر جاری
سنسنی خیز مناظر سے بھرپورفلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2018ء)ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’ڈسٹرائر‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیرن کساما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جسے امن قائم کرنے کیلئے ایک انتہائی اہم مشن پر بھیجا جا تا ہے۔فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین ،ٹوبی کیبل،تاتیانا مسلانے،سباسٹین اسٹن،ٹوبی ہس اور بریڈلے وٹفورڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فریڈ برجر اور فل ہے کی مشترکہ پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ