ایڈونچرتھرل فلم’’ ہیل بوائے ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) ہالی وڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم ’’ہیل بوائے‘‘کا پہلا ٹریلرجاری کر دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیل مارشل کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم ’’ہیل بوائے‘‘ 1986ء میں شائع کی گئی کتاب ’’ڈارک ہارس کامکس ‘‘ کے کردار پر مبنی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے غیر معمولی طاقتور سپر ہیرو کردار کے گرد گھومتی ہے جو جہنم کا دروازہ کھولتا ہے اور آگ سے جھلستا بھی نہیں ہے جبکہ غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک’’ہیل بوائے‘‘ کا طاقتور بازو جہنم کے دروازے کی چابی ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ دوزخ کو دروازہ کھولتے ہوئے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔

لارنس گورڈن اورمائیک رچرڈ سن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے سپر نیچرل فلم میں اداکار ڈیوڈ ہاربر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ میلا جوووچ، آین میک شین ، سشالین، برائن ڈی گلیسن، پینی لوپ مشیل اور دیگر شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال12اپریل کو ریلیز کی جائیگی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ