ٹائیگر شروف فلم ’’باغی 3‘‘ کے لئے جنگی تربیت لیں گے


ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فلم ’’باغی 3‘‘ کے لئے جنگی تربیت لیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف ’’باغی ‘‘ سلسلے کی پہلی 2فلموں کے بعد ’’باغی 3‘‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لئے وہ اسرائیل جائیں گے اور وہاں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے سیلف ڈیفنس کے خصوصی نظام ’’کرو ماگا‘‘کی تربیت لیں گے ۔فلم میں اس کے علاوہ مارشل آرٹس کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ