لائیو ایکشن فلم ’’الہ دین ‘‘ کی پہلی جھلک جاری


لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء) والٹ ڈزنی پکچرز کی تخیلات اور ایڈونچر پر مبنی لائیو ایکشن فلم’’الہ دین ‘‘ کے ریمیک کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔ ذراع ابلاغ کے مطابق والٹ ڈزنی پکچرز کی پروڈکشن فلم ’’الہ دین ‘‘ 1992ء میں بنائی گئی اسی نام کی اینیمیٹڈ فلم کی کہانی سے ماخوذ ہے جس میں اداکار ول سمتھ جینی یعنی’ جن‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کینیڈین اداکار منا مسعود، الہ دین اور اداکارہ نومی سکاٹ شہزادی جیسمین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کے ہدایت کار گے ریچی ہیں جبکہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ