سب سے زیادہ کمانے والی امریکی شخصیات کی فہرست جاری
اسٹیون اسپیلزبرگ،اوپراونفرے ،کیلی جینر،مائیکل جورڈن ، جیزی جے،ٹائیگر ووڈزاور جیمز پیٹرسن شامل


نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2018ء)امریکی میگزین فوربز نی2018میں سب سے زیادہ کمانے والی امریکی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے ۔جس کے مطابق امریکی فلمساز جارج لیوکس پر بازی لے گئے ہیں جبکہ اس فہرست میں اسٹیون اسپیلزبرگ،اوپراونفرے ،کیلی جینر،مائیکل جورڈن ، جیزی جے،ٹائیگر ووڈزاور جیمز پیٹرسن بھی شامل ہیں۔74سالہ امریکی فلسازجارج لیوکس 5.4بلین ڈالر کما کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ معروف ہدایتکار و پروڈیوسراسٹیون اسپیلزبرگ 3.7ملین ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری2.8بلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔مائیکل جورڈن1.7بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔معروف امریکی ماڈل اور کاسمیٹک کمپنی کی مالک کیلی جینز اس فہرست میں پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں جن کی اس سال کی کمائی900ملین ڈالر رہی جبکہ جیزی جے بھی900ملین ڈالر کے ساتھ لسٹ میں شامل ہیں۔ڈیوڈ کوپر فیلڈ875ملین ڈالرکے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں،ڈی ڈی825ملین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پرہیں۔ٹائیگر ووڈ ز800ملین ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں جبکہ 800ملین ڈالر کے ساتھ جیمز پیٹرسن بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ