صبا اور عرفان کی ہندی میڈیم کے سیکوئل میں شاہ رخ اور کاجول کی کاسٹ پر غور


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستانی اداکارہ صباقمر اور عرفان خان کی بالی وڈ فلم ہندی میڈیم نے اچھا خاصا بزنس کیا تھا جس کے بعد سے قیاس آرائیاں تھیں کہ اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا جائیگا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ فلمسازوں نے اس سلسلے میں عرفان خان سے لندن جاکر ملاقات بھی کی، جو نیورو اینڈوکرائن کینسر کے علاج کی غرض سے وہاں موجود تھے تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ فلمساز نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور کاجول کو ہندی میڈیم کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے پر غور کر شروع کر دیا ہے ،ْیہ قیاس آرائیاں بھی ہورہی ہیں کہ فلم کے ابتدائی اسکرپٹ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ عرفان خان فلم کے سیکوئل کے لیے واپس بھارت آئیں گے اور سارہ علی خان ان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی تاہم اداکار نے اپنی خرابی صحت کی بنا پر فلموں سے فی الوقت کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ