اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) اداکارہ و ماڈل ایمان علی کل(بدھ ) کو اپنی38ویں سالگرہ منائیں گی ۔ایمان علی 19دسمبر 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی ۔ ایمان علی نے اپنے کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا اور اب تک وہ متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کر چکی ہیں۔ایمان علی نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’’خدا کے لیے ‘‘سے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا اور انہوںنے دوسری فلم ’’بول ‘‘بھی ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ کی ۔دونوں فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا ۔ایمان علی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں۔ ایمان علی اپنی 38ویں سالگرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ