گلوکار ایس اے خان نے میوزیکل البم کا 70 فیصد کام مکمل کرلیا


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) معروف پروڈیوسر و گلوکار ایس اے خان نے اپنی میوزیکل البم کا 70 فیصد کام مکمل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر و گلوکار ایس اے خان نے مہدی حسن کو ٹربیوٹ پیش کرنے کیلئے ان کی گائی ہوئی غزلوں اور گانوں کو اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جس کے 8 گانے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ مزید چار گانوں کے بعد میوزیکل البم مکمل ہوجائے گی ۔بعد ازاں ایس اے خان مہدی حسن کے دو گانوں کی ویڈیوالبم بھی بنائیں گے جس کو سوشل میڈیا کے ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی آن ایئر کیا جائے گا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متفرق خبریں


شوبز کی اصناف

اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ