اداکارہ ماہ نور نے کراٹے کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) خوبرو اداکارہ ماہ نور نے کراٹے کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ادکارہ ماہ نور آج کل جوڈو کراٹے کی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں تاکہ وہ اپنی فٹنس کے ساتھ سیلف ڈیفنس بھی کرسکیں ۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ ماہ نور کو ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جس میں ان کو جوڈو کراٹے کا مظاہر ہ کرنا تھا اور اس کردار کیلئے وہ کراٹے کی تربیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ