اداکارہ پریانکا کی کم عمر شخص سے شادی کو دھوکا کہنے والی صحافی نے معذرت کرلی


واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2018ء)اداکارہ پریانکا کی کم عمر شخص سے شادی کو دھوکا کہنے والی صحافی نے معذرت کرلی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مضمون لکھنے والی خاتون صحافی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے نک جونس اور پریانکا چوپڑا سے معزرت کرلی۔ماریا سمتھ نے اپنی ٹوئیٹ میں اعتراف کیا کہ ان کا مضمون نامناسب اور غلط تھا۔ماریا سمتھ نے واضح کیا کہ وہ نسل پرستی، جنس پرستی یا کسی بھی طرح کے کسی غیر ملکی شخص سے کوئی نفرت یا اختلاف نہیں رکھتیں۔

خاتون صحافی نے تسلیم کیا کہ ان کے الفاظ نامناسب تھے، جن سے نوبیاہتا جوڑے سمیت قارئین کی دل آزاری ہوئی ہوگی جس پر وہ تہہ دل سے معزرت خواہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے لکھے گئے ہر لفظ کی ذمہ داری تسلیم کرتی ہیں اور سب سے مخلصانہ طور پر معافی کی طلب گار ہیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ