گلوکارہ راگنی 10دسمبر کو پی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کریں گی


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء)معروف گلوکارہ راگنی 10دسمبر کو پی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کریں گی ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ راگنی پی ٹی وی ہوم کے شو ’’ مارننگ ود جگن ‘‘ میں شرکت کریں گی جہاں وہ میزبان جگن کاظم کے مختلف سوالوں کے جواب دینے کے ساتھ اپنے فنی کریئر کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گی۔یہ شو 10دسمبر کو لائیو پیش کیا جائے گا ۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ