معروف امریکی ماڈل و اداکارہ جیل اسٹراس 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئی
دو ماہ قبل تشخیص کیے گئے کینسر کے چوتھے اسٹیج میں موجود اداکارہ پچھلے کئی دنوں سے بیہوشی تھیں


نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) معروف امریکی ماڈل و اداکارہ جیل اسٹراس 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔اداکارہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں، صرف دو ماہ قبل تشخیص کیے گئے کینسر کے چوتھے اسٹیج میں موجود اداکارہ پچھلے کئی دنوں سے بیہوشی کی حالت میں تھیں۔مرض کی تشخیص کے بعد اداکارہ کو کیموتھراپی کے عمل سے گزارا گیا لیکن بعد میں انہوں نے علاج کرانے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ کے بیہوشی میں جانے کے بعد اہلخانہ نے عزیز و اقارب کو عیادت کرنے سے روک دیا تھا۔چار اکتوبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو کینسر سے متعلق آگاہکیا۔اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ دو دن پہلے مجھ میں کینسر کی تشخیص کی گئی ہے جو چوتھے اسٹیج پر ہے اور میرے جسم میں بری طرح پھیل چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ کینسر لاعلاج ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں مرنا نہیں چاہتی۔ میں 2013 کی طرح کسی معجزے کے انتظار میں ہوں۔۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ