رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بنگلور ولیمے کی پہلی باضابطہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اپنے بنگلور ولیمے کی پہلی باضابطہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پہلی ولیمہ تقریب منگل کو بنگلور میں ہوئی جس کی پہلی تصویر نئی جوڑی رنویر اور دیپیکا نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیپیکا پڈوکون نے گولڈن سلک ساڑھی اور بالوں میں گجرا لگایا ہوا ہے اور سبز رنگ کی جیلوری پہنی ہے جبکہ رنویر سنگھ نے روہت بھل کی ڈیزائن کردہ کالی شیروانی پہنی ہوئی ہے جس پر گولڈن کڑھائی ہوئی ہے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ