پرینکا چوپڑا اپنی شادی سے عین قبل تک فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکسبندی جاری رکھیں گی


ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنی شادی سے عین قبل تک فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکسبندی جاری رکھیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم کے پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ پرینکا چوپڑا بہت زبردست ہیں اور ان دنوں اداکار فرحان اختر کے ساتھ فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی نئی دہلی میں عکسبندی میں مصروف ہیں اداکارہ پرینکا چوپڑا اپنے منگیتر و امریکی گلوکار نک جوناس کے ساتھ شادی کی تقریبات شروع ہونے سے عین قبل تک فلم کی عکسبندی مکمل کریں گی جو میرا خیال ہے کہ ان کی پیشہ وارانہ مہارت کی ایک عمدہ مثال ہے۔

ہدایت کارہ شونالی بوس کی فلم کی کہانی متحرک مقرر عائشہ چوہدری کی زندگی پر مبنی ہے جو 6 ماہ کی عمر سے قوت مدافعت کی کمی کا شکار تھیں اور 19سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ