شاعرہ پروین شاکر کی 23 ویں برسی 26 دسمبر کو منائی جائے گی


کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2017ء)محبت اور خوشبو کی شاعرہ قرار دی جانے والی پروین شاکر کی 23 ویں برسی 26 دسمبر کو منائی جائے گی ۔ وہ اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے وہ چمن اردومیں ہمیشہ مہکتی رہیں گی۔اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر 24نومبر 1952ء کو کراچی میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔پروین شاکر کو اردو ادب کی منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت کم عرصے میں اندرون اور بیرون ملک بے پناہ شہرت حاصل ہوگئی، انہیں پرائڈ آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔دسمبر 1994 ء کو اردو ادب کو مہکانے اور ادبی محفلوں میں شعر کی خوشبو بکھیرنے والی پروین شاکر 26 دسمبر کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں موت کی وادی میں چلی گئیں -
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ