مشہور نیوز اینکر رابعہ انجم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2017ء) نجی ٹیلی وژن کی نیوز اینکر رابعہ انعم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ انہوں نے خوشی کے اس موقع کی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر کے ذریعے اپنے فینز کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے خاوند کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔رابعہ انعم کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل انہوں نے اپنی منگنی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ