اداکارہ مندیرا بیڑی کی سری لنکا میں گزاری چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر


ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2017ء)بالی وڈ اداکارہ مندیرا بیڑی نے سری لنکا میں گزاری چھٹیوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مندیرا بیڑی نے سری لنکا میں گزاری چھٹیوں کی یادگار تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں جس میں وہ انتہائی دلکش اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے سری لنکا میں چھٹیوں کو بہت انجوائے کیا یہاں کے لوگوں سے انہیں بے حد پیار ملا۔اداکارہ کی نئی ریلیز ہونیوالی فلم ووٹکا ڈائریز ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ