تھیٹر میں ایک دن کا معاوضہ صرف 250 روپے لیتے تھا، اداکار سوشانت سنگھ راجپوت


ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے کہا کہ وہ تھیٹر میں ایک دن کا معاوضہ صرف 250 روپے لیتے تھے۔اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اپنی تازہ گفتگو میںکہا کہ انہوں نے اداکاری میں آنے کے لئے بہت قربانیاں دی،یونیورسٹی چھوڑی،شروعات تھیٹر میں پرفارمنس سے کی وہ ایک دن کا معاوضہ صرف 250 روپے لیتے تھے،ہاسٹل میں ان کے سمیت چھ لڑکوں کا گروہ ایک کمرے کا کرایہ دیتا تھا پھر انہیں ڈراموں میں کام کا موقع ملا کچھ ہی عرصے بعد انہیں سال 2013 میں فلم ’’شدھ دیسی رومانس‘‘ میں کام کا موقع ملا اور ان پر بالی وڈ کے دروازے کھل گئے،کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں دیکھی ناکامیوں سے نہیں گھبرائے بلکہ اپنی اصلاح کرتے رہے ،آج وہ جس مقام پر ہیں اپنی محنت کے بل بوتے پر ہیں،اداکار کی نئی فلم رابطہ کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے،فلم پر مداحوں کا اب تک کا اچھا ردعمل سامنے آیا ہے۔

خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ