تھیٹرفنکاروں کی اکثریت روزہ اور نماز تراویح کے فرائض ادا کرنے میں مصروف


لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2017ء)تھیٹر کے فنکاروں کی اکثریت ان دنوں روزہ اور نماز تراویح کے فرائض ادا کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں اداکار افتخار ٹھاکر ،ْ ناصر چنیوٹی ،ْ جواد وسیم ،ْ گوشی خان ،ْ گلفام ،ْ عرفان ہاشمی ،ْ سہیل احمد ،ْ نسیم وکی اور ہنی البیلا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔ ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں یہ متبرک مہینہ نصیب ہوا ہے، ہم اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیںاور ہماری کوشش ہے کہ روزہ اور نماز کی پابندی کریں۔ خدا سب کو اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی توفیق عطا کرے۔
خبر کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ شوبز کا مرکزی صفحہ