اُردو پوائنٹ پکوان

شاہی زردہ


چاول صاف کر کے بھگو دیں
کشمش اور بادام پانی میں ڈالیں
بادام کا چھلکا نرم ہو تو اتار لیں اور کشمش کے پھول جانے کا انتظار کر یں
چاولوں سے دو گناہ پانی یعنی دو لیٹر پتیلے میں ڈالیں
اسی میں چینی، زعفران یازردے کا رنگ ملا کر چولہے پر چڑھا دیں
پانی ابلنے لگے تو چاول نتھار ڈال دیں۔ کفیگر سے دو ایک بار ہلا دیں تاکہ چاول ایک کنی سے پکیں
ڈھکنے سے ڈھک دیں
پانی خشک ہو جائے تو دم پر رکھ دیں
پندرہ منٹ بعد اتار لیں فرائنگ پین میں گھی خوب کر یں
سبز الائچیاں بھون لیں پھر کشمش، پستہ اور بادام تل لیں
چاولوں میں شامل کر کے اور کیوڑا ڈال کر پانچ سات منٹ کے لئے دم پر لگا دیں
اتار کر حسب شوق ورق لگائیں
میوے کی ہوائیاں چھڑکیں
موسمی پھل کاٹ کر سجائیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ