اُردو پوائنٹ پکوان

تازہ سبزیوں کا سلاد


بند گوبھی کے باریک لچھے کاٹ کر دھولیں اور کھدر کے صاف کپڑے میں ڈال کر نرم ہاتھوں سے خشک کرلیں
گاجریں دھوکر چھیل لیں اور موٹی موٹی کش کرلیں
نرم مٹروں کے دانے کھولتے ہوئے پانی میں ڈال کر ایک منٹ پکنے دیں
صرف ان کا کچا پن ختم کرنا ہے
آپ ثابت مٹروں کی پھلیوں کو بھی اُبال سکتی ہیں
بعد میں چھیل کر دانے نکال لیں
بڑی سبز مرچیں دھوکر ان کے چھوٹے چھوٹے مربع ٹکڑے کاٹ لیں
چھوٹی سرخ مولیاں پتلے قتلوں میں کاٹ لیں
اگر کھیرا ہوتو وہ بھی چھوٹے چھوٹے مربع ٹکروں میں کاٹ لیں
سب تیار کی ہوئی سبزیاں اور سیب کے ٹکڑے ملا کر کسی شیشے کے پیالے میں یا چینی کی ڈش میں دال لیں
اب سلاد کے لیے ڈریسنگ تیار کریں
ڈریسنگ :
سلاد کا تیل کا کارن آئل آدھی پیالی میں لیں اور کسی صاف بوتل میں ڈال لیں
اب اس میں سرکے کے چار بڑے چمچ، چٹکی نمک، ایک چھوٹا چمچ پسی ہوئی چینی ایک چھوٹا چمچ سفید گول مرچ یا سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی اور ایک چھوٹا چمچ مسٹرڈ (پسی ہوئی سرسوں) ڈال لیں
یہ سب چیزیں تیل کے ساتھ بوتل میں ڈال کر ڈھکن سے بوتل کو بند کرکے خوب ہلائیں
یہاں تک کہ اس میں جھاگ پیدا ہوجائے
سرکے کی بجائے لیموں کا رس بھی ڈال سکتی ہیں
سبزیاں تیار کرکے رکھ دیں
عین کھانے سے پہلے ضرورت کے مطابق یہ ڈریسنگ ڈال کر سلاد کو برتن اُٹھا کر جھٹکے سے ہلائیں
اس طرح سلاد میں چمک سی آجائے گی
اب جس ڈش میں سلاد پیش کرنا اس میں خوبصورتی سے ڈالیں
چاروں طرف اُبلے ہوئے چقندر کے قتلے سجاسکتی ہیں
سلاد کے دھلے ہوئی پتے کاٹ کر سلاد کے گرد ڈال سکتی ہیں
یا سلاد کر نرم ثابت پتے ڈش کے ایک طرف رکھ سکتی ہیں اور سلاد دوسری طرف سبز نرم پیاز چھیل کر ثابت ہی ایک گٹھے کی شکل میں سلاد کے ایک طرف رکھ سکتی ہیں
پیاز نرم اور پتلا ہو
یہ خیال رکھیں کہ ڈش میں سلاد بالکل کناروں تک نہ ڈالا جائے
کم از کم ایک انچ کناروں سے اندر کی طرف ہو
سبزیوں کے سلاد سے مقصد یہ ہے کہ ایک وقت میں جو چیزیں موجود ہیں
ان سے فائدہ اُٹھائیں
ضروری نہیں کہ ہر چیز جس کا ذکر کیا گیا ہے ایک ہی وقت میں ڈالی جائے
سجاوٹ میں بھی نفاست ہونی چاہیے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ