اُردو پوائنٹ پکوان

پنیر کا سلاد


ایک گریپ فروٹ چھیل کر قاشیں الگ الگ کرکے ان کے چھلکے اور بیج نکال دیں
اس طرح دو سنگتروں یا مالٹوں کی قاشیں بھی تیار کرلیں
اب یہ قاشیں کسی شیشے کے پیالے میں ڈال لیں اور اوپر تھوڑی سی ڈریسنگ جو تازہ سبزیوں کے سلاد کی ترکیب میں بتائی ہے ڈال لیں
پھل کو آہستہ آہستہ کانٹے کے ساتھ ہلائیں
اس ڈریسنگ کی بجائے آپ صرف نمک اور سفید گول مرچ بھی ڈال سکتی ہیں
اس کے بعد شیشے کی گہری گول ڈش میں یہ سلاد تیار کرلیں
درمیان میں کاٹج چیز کی ڈھیری لگائیں اور اس کے گرد پھل جو آپ نے تیار کیا ہے رکھ دیں
اس میں آپ انناس کے ٹکڑے بھی ڈال سکتی ہیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ