اُردو پوائنٹ پکوان

ونیلا آئس کریم


اشیاء: دودھ ڈیڑھ کلو ونیلا آئس کریم پاؤڈر تین ٹیبل اسپون کھویا یا ربڑی ایک پاؤ چینی حسب پسند مکھن ایک چھٹانک ترکیب: دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ دودھ پک پک کر جب ایک کلو رہ جائے تو ونیلا آئس کریم پاؤڈر کو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں گھول کر دودھ میں ملا لیں۔ کسٹرڈ کی طرح تھوڑی دیر پکا کر مکھن ڈال دیں اور چمچے سے اچھی طرح ہلاتے رہیں۔ جب مکھن دودھ میں حل ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈاہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں کھویا یا ربڑی ڈال کر مدھانی سے خوب اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اب اس دودھ کو آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال کر ڈھکنا اچھی طرح بند کر لیں۔ پیچھے دئیے گئے طریقے کے مطابق آئس کریم تیار کر لیں۔ بہت ہی ذائقہ دار آئس کریم ہو گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ