اُردو پوائنٹ پکوان

ونیلا آئس کریم


اشیاء: دودھ خالص 1لیٹر کھویا/ربڑی 250گرام مکھن 50گرام چینی 150گرام چینی کھانے والے تین چمچے ترکیب: ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ جب پک پک کر دودھ ایک لیٹر رہ جائے تو تھوڑے سے ٹھنڈے دودھ میں ونیلا پاؤڈر حل کر کے رکھ لیجئے۔ اب دودھ میں چینی ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بعد ونیلا پاؤڈر والا دودھ بھی ڈال دیجئے اور ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بن جائے۔ تھوڑی دیر پکانے کے بعد مکھن ڈال دیجئے اور چمچہ سے اچھی طرح ہلاتے رہیے۔ جب مکھن دودھ میں حل ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ ٹھنڈاہو جائے تو اس میں کھویا/ربڑی ڈال کر مدھانی سے خوب پھینٹ لیجئے۔ اب اس تیار شدہ دودھ کو آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال دیجئے اور ڈھکنا خوب اچھی طرح بندکر دیجئے۔ برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملاکر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف دبا کر بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے جائیے۔ تقریباًچار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہوجائے گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ