اُردو پوائنٹ پکوان

ٹرکش پراٹھا


سب سے پہلے میدے میں خمیر ،نمک اور چینی ملا کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں اور ڈھک کر ایک گھنٹے کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں ۔
قیمے میں پیاز اور ٹماٹر ملا کر پیس لیں اب اس میں لال مرچ اور ٹماٹر پیسٹ ملائیں اور تیز آنچ پر پکالیں ۔
اتارتے ہوئے ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک کاٹ کر شامل کردیں ۔
نان اسٹک فرائینگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگائیں اور روٹی کو بیل کررکھیں اور اس پر قیمہ حسب پسند مقدار میں پھیلا کررکھ دیں ۔
آنچ ہلکی رکھ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے ڈھک کر رکھ دیں ۔
ڈھکن کھول کر چیک کریں اور روٹی سنہری ہونے پر فرائینگ پین سے نکال لیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ